Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 9
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ
وَاَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ : اور بائیں ہاتھ والے مَآ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ : کیا ہیں بائیں ہاتھ والے
اور بائیں طرف والے سو کیسی بڑی حالت میں ہیں بائیں طرف والے۔
(9) اور دوسرے بائیں والے سو کیسی بری حالت میں ہیں بائیں والے۔ یعنی وہ اہل شقاوت جن کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں یا یوم میثاق میں حضرت آدم (علیہ السلام) کی بائیں جانب تھے یا جن کو میدان حشر میں بائیں جانب ملے۔
Top