Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 80
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
تَنْزِيْلٌ : نازل کردہ ہے مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ : رب العالمین کی طرف سے
یہ قرآن رب العالمین کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔
(80) یہ قرآن تمام عالموں کے پروردگار کی جانب سے نازل کیا گیا ہے اور بھیجا گیا ہے - قرآن کو کریم فرمایا اس لئے کہ اس میں دونوں عالم کی زندگی اور مکرم ہونے کا سامان موجود ہے یعنی اس کی تعلیم پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک بندہ مکرم ہوجاتا ہے اور اس میں خیر کثیر ہے اس لئے اس کو قرآن کریم فرمایا۔ کتاب مکنون چھپی کتاب سے مراد لو ح محفوظ ہے جس کو سوائے فرشتوں کے اور کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ہے۔ پاکیزہ فرمایا فرشتوں کو وہ روحانی مخلوق ہر قسم کی مادی آلائشوں سے پاک اور منزہ ہے ، پروردگار عالموں کی جانب سے نازل ہوا ہے چونکہ یہ کتاب جملہ اقوام عالم کے لئے نازل ہوئی ہے اسی لئے فرمایا کہ جملہ اقوام عالم کے مالک کی نازل کردہ ہے۔ بعض حضرات نے لا یحسہ سے قرآن مراد لیا ہے اور نفی سے نہی مراد لی ہے یعنی اس قرآن کو حدیث اور جنابت سے پاک لوگ ہاتھ لگائیں یعنی اگر وضو نہ ہو تو وضو کرکے اور اگر کوئی ناپک ہو تو غسل کرکے ہاتھ لگائے یہ مسائل کتب فقہ میں دیکھے جائیں۔
Top