Kashf-ur-Rahman - Al-Waaqia : 17
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ
يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ : گردش کر رہے ہوں گے ان پر وِلْدَانٌ : لڑکے مُّخَلَّدُوْنَ : ہمیشہ رہنے والے
ان لوگوں کے بروبرو ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی ریں گے اشیاء ذیل لئے پھرتے ہوں گے۔
(17) ان لوگوں کے اردگرد اور ان کے روبرو ایسے غلمان اور لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے۔ اشیاء ذیل لئے پھرتے ہوں گے۔ یعنی جو چیزیں آگے مذکور ہیں وہ لئے ہوئے ان کے رو برو پیش کرتے ہوں گے وہ چیزیں یہ ہیں۔
Top