Kashf-ur-Rahman - Al-Baqara : 77
اَوَ لَا یَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
اَوَ : کیا وہ لَا يَعْلَمُوْنَ : نہیں جانتے اَنَّ اللہ : کہ اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا : جو يُسِرُّوْنَ : وہ چھپاتے ہیں وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں
کیا وہ اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔1
1 کیا یہ یہود کے منافقین اور محرفین اتنی بات نہیں جانتے کہ وہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں اس سب کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ (تیسیر) خلاصہ یہ ہے کہ اس قسم کی تدبیروں سے کیا ہوتا ہے یہ تدابیر اور اسکی چیز کو چھپانا تو وہاں مفید ہوتا ہے جہاں مقابلہ کسی انسان سے پڑے اور جہاد اللہ تعالیٰ کی ذات کا معاملہ ہے وہاں کوئی تدبیر اور اخفا کیا مفید ہوسکتا ہے لوگ جو کام چھپاتے ہیں مثلاً نفاق اور توریت کی تحریف وغیرہ وہ اس کو بھی جانتا ہے اور جو کام یہ علانیہ کرتے ہیں وہ اس کو بھی جانتا ہے تو کیا یہ یہود اتنی بات بھی نہیں جانتے پھر اگر منافقین یہود کچھ باتیں توریت کی مسلمانوں کو بتا دیتے ہیں تو یہ ان کو کیوں ملامت کرتے ہیں آگے توریت میں تحریف کرنیوالوں کی مذمت اور ان کے انجام کا ذکر فرماتے ہیں اور ان پڑھ عوام اور تعلیم یافتہ خواص دونوں کی حالت بیان کرتے ہیں۔ (تسہیل)
Top