Asrar-ut-Tanzil - Al-Baqara : 41
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ وَ رَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ١ؕ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
وَاِذْ اَخَذْنَا : اور جب ہم نے لیا مِیْثَاقَكُمْ : تم سے اقرار وَرَفَعْنَا : اور ہم نے اٹھایا فَوْقَكُمُ : تمہارے اوپر الطُّوْرَ : کوہ طور خُذُوْا : پکڑو مَا آتَيْنَاكُمْ : جو ہم نے تمہیں دیا ہے بِقُوْةٍ : مضبوطی سے وَاذْكُرُوْا : اور یا درکھو مَا فِیْهِ : جو اس میں لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَتَّقُوْنَ : پرہیزگار ہوجاؤ
اب ان کو زندگی کا سب لوگوں سے زیادہ (خاص کر) مشرکوں سے بھی زیادہ حریص پائیں گے۔ ان میں ہر ایک آرزو کرتا ہے کہ کاش ہزار برس کی عمر دی جائے اگر (اتنی) عمر بھی دی جائے تو بھی وہ عذاب سے نہیں بچ سکتا۔ اور جو کچھ بھی وہ کر رہے ہیں اللہ اس کو خوب دیکھ رہا ہے۔
Top