تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 9. At-Tawba · Ayah 88

  1. لٰكِنِ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْخَیْرٰتُ١٘ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿88﴾

    1. لٰكِنِلیکن
    2. الرَّسُوْلُرسول
    3. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    4. اٰمَنُوْاایمان لائے
    5. مَعَهٗاس کے ساتھ
    6. جٰهَدُوْاانہوں نے جہاد کیا
    7. بِاَمْوَالِهِمْاپنے مالوں سے
    8. وَاَنْفُسِهِمْاور اپنی جانیں
    9. وَاُولٰٓئِكَاور وہی لوگ
    10. لَهُمُان کے لیے
    11. الْخَيْرٰتُبھلائیاں
    12. وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
    13. هُمُوہ
    14. الْمُفْلِحُوْنَفلاح پانے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
لیکن پیغمبر اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے سب اپنے مال اور جان سے لڑے۔ انہیں لوگوں کے لیے بھلائیاں ہیں۔ اور یہی مراد پانے والے ہیں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
منافق کی آخرت خراب منافقوں کی مذمت اور ان کی اخروی خستہ حالت بیان فرما کر اب مومنوں کی مدحت اور ان کے حصے میں بھلائیاں اور خوبیاں ہیں یہی فلاح پانے والے لوگ ہیں۔ انہی کے لئے جنت الفردوس ہے اور انہی کے لئے بلند درجے ہیں۔ یہی مقصد حاصل کرنے والے یہی کامیابی کو پہنچ جانے والے لوگ ہیں۔