تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 9. At-Tawba · Ayah 74
یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ مَا قَالُوْا١ؕ وَ لَقَدْ قَالُوْا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِسْلَامِهِمْ وَ هَمُّوْا بِمَا لَمْ یَنَالُوْا١ۚ وَ مَا نَقَمُوْۤا اِلَّاۤ اَنْ اَغْنٰىهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ مِنْ فَضْلِهٖ١ۚ فَاِنْ یَّتُوْبُوْا یَكُ خَیْرًا لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّتَوَلَّوْا یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ عَذَابًا اَلِیْمًا١ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ مَا لَهُمْ فِی الْاَرْضِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ﴿74﴾
- يَحْلِفُوْنَوہ قسمیں کھاتے ہیں
- بِاللّٰهِاللہ کی
- مَا قَالُوْانہیں انہوں نے کہا
- وَلَقَدْ قَالُوْاحالانکہ ضرور انہوں نے کہا
- كَلِمَةَ الْكُفْرِکفر کا کلمہ
- وَكَفَرُوْااور انہوں نے کفر کیا
- بَعْدَبعد
- اِسْلَامِهِمْان کا (اپنا) اسلام
- وَهَمُّوْااور قصد کیا انہوں نے
- بِمَااس کا جو
- لَمْ يَنَالُوْاانہیں نہ ملی
- وَاور
- مَا نَقَمُوْٓاانہوں نے بدلہ نہ دیا
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ کہ
- اَغْنٰىهُمُ اللّٰهُانہیں غنی کردیا اللہ
- وَرَسُوْلُهٗاور اس کا رسول
- مِنْسے
- فَضْلِهٖاپنا فضل
- فَاِنْسو اگر
- يَّتُوْبُوْاوہ توبہ کرلیں
- يَكُہوگا
- خَيْرًابہتر
- لَّهُمْان کے لیے
- وَاِنْاور اگر
- يَّتَوَلَّوْاوہ پھرجائیں
- يُعَذِّبْهُمُعذاب دے گا انہیں
- اللّٰهُاللہ
- عَذَابًاعذاب
- اَلِيْمًادردناک
- فِيمیں
- الدُّنْيَادنیا
- وَالْاٰخِرَةِاور آخرت
- وَمَااور نہیں
- لَهُمْان کے لیے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- مِنْکوئی
- وَّلِيٍّحمایتی
- وَّلَااور نہ
- نَصِيْرٍکوئی مددگار
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور یہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور ایسی بات کا قصد کرچکے ہیں جس پر قدرت نہیں پاسکے۔ اور انہوں نے (مسلمانوں میں) عیب ہی کون سا دیکھا ہے سوا اس کے کہ خدا نے اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر نے (اپنی مہربانی سے) ان کو دولت مند کر دیا ہے۔ تو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ اور اگر منہ پھیر لیں تو ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب دے گا اور زمین میں ان کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہوگا