تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 9. At-Tawba · Ayah 61
وَ مِنْهُمُ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ النَّبِیَّ وَ یَقُوْلُوْنَ هُوَ اُذُنٌ١ؕ قُلْ اُذُنُ خَیْرٍ لَّكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ یُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿61﴾
- وَمِنْهُمُاور ان میں سے
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُؤْذُوْنَایذا دیتے (ستاتے) ہیں
- النَّبِيَّنبی
- وَيَقُوْلُوْنَاور کہتے ہیں
- هُوَوہ (یہ)
- اُذُنٌکان
- قُلْآپ کہ دیں
- اُذُنُکان
- خَيْرٍبھلائی
- لَّكُمْتمہارے لیے
- يُؤْمِنُوہ ایمان لاتے ہیں
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَيُؤْمِنُاور یقین رکھتے ہیں
- لِلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں پر
- وَرَحْمَةٌاور رحمت
- لِّلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- مِنْكُمْتم میں
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- يُؤْذُوْنَستاتے ہیں
- رَسُوْلَ اللّٰهِاللہ کا رسول
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدردناک
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ان میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص نرا کان ہے۔ (ان سے) کہہ دو کہ (وہ) کان (ہے تو) تمہاری بھلائی کے لیے۔ وہ خدا کا اور مومنوں (کی بات) کا یقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں ان کے لیے رحمت ہے۔ اور جو لوگ رسول خدا کو رنج پہنچاتے ہیں ان کے لیے عذاب الیم (تیار) ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
نکتہ چین منافقوں کا مقصد
منافقوں کی ایک جماعت بڑی موذی ہے اپنے باتوں سے اللہ کے رسول ﷺ کو دکھ پہنچاتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ نبی تو کانوں کا بڑا ہی کچا ہے جس سے جو سنا مان لیا جب ہم اس کے پاس جائیں گے اور قسمیں کھائیں گے وہ ہماری بات کا یقین کرلے گا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ بہتر کانوں والا بہترین سننے والا ہے وہ صادق و کاذب کو خوب جانتا ہے وہ اللہ کی باتیں مانتا ہے، اور باایمان لوگوں کی سچائی بھی جانتا ہے وہ مومنوں کے لئے رحمت ہے اور بےایمانوں کے لئے اللہ کی حجت ہے رسول کے ستانے والوں کے لئے دردناک عذاب ہے۔