تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 9. At-Tawba · Ayah 31
اِتَّخَذُوْۤا اَحْبَارَهُمْ وَ رُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ١ۚ وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوْۤا اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ سُبْحٰنَهٗ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿31﴾
- اِتَّخَذُوْٓاانہوں نے بنا لیا
- اَحْبَارَهُمْاپنے احبار (علما)
- وَرُهْبَانَهُمْاور اپنے راہب (درویش)
- اَرْبَابًارب (جمع)
- مِّنْسے
- دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- وَالْمَسِيْحَاور مسیح
- ابْنَ مَرْيَمَابن مریم
- وَمَآاور نہیں
- اُمِرُوْٓاانہیں حکم دیا گیا
- اِلَّامگر
- لِيَعْبُدُوْٓایہ کہ وہ عبادت کریں
- اِلٰهًا وَّاحِدًامعبود واحد
- لَآنہیں
- اِلٰهَکوئی معبود
- اِلَّا هُوَاس کے سوا
- سُبْحٰنَهٗوہ پاک ہے
- عَمَّااس سے جو
- يُشْرِكُوْنَوہ شرک کرتے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ اور مسیح ابن مریم کو الله کے سوا خدا بنا لیا حالانکہ اُن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ خدائے واحد کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور وہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے