تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 78. An-Naba · Ayah 38
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا﴿38﴾
- يَوْمَجس دن
- يَقُوْمُ الرُّوْحُقیام کریں گے روح/ روح الامین
- وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- صَفًّا ٷصف در صف
- لَّا يَتَكَلَّمُوْنَنہ کلام کرسکیں گے/ نہ بات کرسیں گے
- اِلَّامگر
- مَنْ اَذِنَجس کو اجازت دے
- لَهُاس کے لئے
- الرَّحْمٰنُرحمن
- وَقَالَ صَوَابًااور وہ کہے درست بات
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو