تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 65. At-Talaaq · Ayah 11
رَّسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْكُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ مُبَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ قَدْ اَحْسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزْقًا﴿11﴾
- رَّسُوْلًا(بھیجا) ایک رسول کو
- يَّتْلُوْاوہ پڑھتا ہے
- عَلَيْكُمْتم پر
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات
- مُبَيِّنٰتٍواضح
- لِّيُخْرِجَ الَّذِيْنَتاکہ نکال دے ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- مِنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
- اِلَى النُّوْرِنور کی طرف
- وَمَنْ يُّؤْمِنْۢاور جو کوئی ایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَيَعْمَلْاور عمل کرے
- صَالِحًااچھے
- يُّدْخِلْهُداخل کرے گا اس کو
- جَنّٰتٍباغوں میں
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَاجن کے نیچے
- الْاَنْهٰرُنہریں
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَآہمیشہ رہنے والے ہیں ان میں
- اَبَدًاہمیشہ ہمیشہ
- قَدْ اَحْسَنَتحقیق اچھا دیا
- اللّٰهُاللہ نے
- لَهٗ رِزْقًااس کو رزق
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(اور اپنے) پیغمبر (بھی بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے خدا کی واضح المطالب آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ہیں ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں اور جو شخص ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا ان کو باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں ابد الاآباد ان میں رہیں گے۔ خدا نے ان کو خوب رزق دیا ہے