تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 63. Al-Munaafiqoon · Ayah 8
یَقُوْلُوْنَ لَئِنْ رَّجَعْنَاۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْهَا الْاَذَلَّ١ؕ وَ لِلّٰهِ الْعِزَّةُ وَ لِرَسُوْلِهٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ لٰكِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿8﴾
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- لَئِنْ رَّجَعْنَآالبتہ اگر لوٹے ہم
- اِلَى الْمَدِيْنَةِمدینہ کی طرف
- لَيُخْرِجَنَّالبتہ ضرور نکالے گا
- الْاَعَزُّ مِنْهَازیادہ عزت والا اس سے
- الْاَذَلَّزیادہ ذلیل کو
- وَلِلّٰهِ الْعِزَّةُاور اللہ کے لیے ہے عزت
- وَلِرَسُوْلِهٖاور اس کے رسول کے لیے
- وَلِلْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں کے لیے
- وَلٰكِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَلیکن منافق لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے