تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 94
وَ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰى كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ تَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَآءَ ظُهُوْرِكُمْ١ۚ وَ مَا نَرٰى مَعَكُمْ شُفَعَآءَكُمُ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ اَنَّهُمْ فِیْكُمْ شُرَكٰٓؤُا١ؕ لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَیْنَكُمْ وَ ضَلَّ عَنْكُمْ مَّا كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ۠ع﴿94﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- جِئْتُمُوْنَاآگئے تم ہمارے پاس
- فُرَادٰيتنہا۔ اکیلے
- كَمَاجیسا کہ
- خَلَقْنٰكُمْپیدا کیا تھا ہم نے تم کو
- اَوَّلَپہلی
- مَرَّةٍبار
- وَّتَرَكْتُمْاور چھوڑ آئے تھے تم
- مَّاجو
- خَوَّلْنٰكُمْدیا ہم نے تم کو
- وَرَآءَ ظُهُوْرِكُمْ ۚاپنی پیٹھوں کے پیچھے
- وَمَا نَرٰياور نہیں ہم دیکھتے
- مَعَكُمْتمہارے ساتھ
- شُفَعَآءَكُمُتمہارے سفارشیوں کو
- الَّذِيْنَوہ جو
- زَعَمْتُمْگمان کیا کرتے تھے تم۔ زعم رکھتے تھے تم
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- فِيْكُمْتم میں
- شُرَكٰٓؤُا ۭشریک ہیں
- لَقَدْ تَّقَطَّعَالبتہ تحقیق کٹ گئے
- بَيْنَكُمْتمہارے درمیان سے
- وَضَلَّاور گم ہوگیا
- عَنْكُمْتم سے
- مَّا كُنْتُمْوہ جو تھے تم
- تَزْعُمُوْنَتم گمان کیا کرتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جیسا ہم نے تم کو پہلی دفعہ پیدا کیا تھا ایسا ہی آج اکیلے اکیلے ہمارے پاس آئے اور جو (مال ومتاع) ہم نے تمہیں عطا فرمایا تھا وہ سب اپنی پیٹھ پیچھے چھوڑ آئے اور ہم تمہارے ساتھ تمہارے سفارشیوں کو بھی نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم خیال کرتے تھے کہ وہ تمہارے (شفیع اور ہمارے) شریک ہیں۔ (آج) تمہارے آپس کے سب تعلقات منقطع ہوگئے اور جو دعوے تم کیا کرتے تھے سب جاتے رہے