تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 68
وَ اِذَا رَاَیْتَ الَّذِیْنَ یَخُوْضُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖ١ؕ وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿68﴾
- وَاِذَااور جب
- رَاَيْتَتو دیکھے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو کہ
- يَخُوْضُوْنَجھگڑتے ہیں
- فِيْٓمیں
- اٰيٰتِنَاہماری آیتیں
- فَاَعْرِضْتو کنارا کرلے
- عَنْهُمْان سے
- حَتّٰيیہانتک کہ
- يَخُوْضُوْاوہ مشغول ہو
- فِيْمیں
- حَدِيْثٍکوئی بات
- غَيْرِهٖاس کے علاوہ
- وَاِمَّااور اگر
- يُنْسِيَنَّكَبھلا دے تجھے
- الشَّيْطٰنُشیطان
- فَلَا تَقْعُدْتو نہ بیٹھ
- بَعْدَبعد
- الذِّكْرٰيیاد آنا
- مَعَساتھ (پاس)
- الْقَوْمِقوم (لوگ)
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کے بارے میں بیہودہ بکواس کر رہے ہوں تو ان سے الگ ہوجاؤ یہاں تک کہ اور باتوں میں مصروف ہوجائیں۔ اور اگر (یہ بات) شیطان تمہیں بھلا دے تو یاد آنے پر ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو