تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 59
وَ عِنْدَهٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُهَاۤ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ وَ مَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَةٍ اِلَّا یَعْلَمُهَا وَ لَا حَبَّةٍ فِیْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَ لَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ﴿59﴾
- وَعِنْدَهٗاور اس کے پاس
- مَفَاتِحُکنجیاں
- الْغَيْبِغیب
- لَانہیں
- يَعْلَمُهَآان کو جانتا
- اِلَّاسوا
- هُوَوہ
- وَيَعْلَمُاور جانتا ہے
- مَاجو
- فِي الْبَرِّخشکی میں
- وَالْبَحْرِاور تری
- وَمَااور نہیں
- تَسْقُطُگرتا
- مِنْکوئی
- وَّرَقَةٍکوئی پتا
- اِلَّامگر
- يَعْلَمُهَاوہ اس کو جانتا ہے
- وَلَا حَبَّةٍاور نہ کوئی دانہ
- فِيْمیں
- ظُلُمٰتِاندھیرے
- الْاَرْضِزمین
- وَلَا رَطْبٍاور نہ کوئی تر
- وَّلَااور نہ
- يَابِسٍخشک
- اِلَّامگر
- فِيْمیں
- كِتٰبٍکتاب
- مُّبِيْنٍروشن
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور اسے جنگلوں اور دریاؤں کی سب چیزوں کا علم ہے۔ اور کوئی پتہ نہیں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری اور سوکھی چیز نہیں ہے مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے