تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 120

  1. وَ ذَرُوْا ظَاهِرَ الْاِثْمِ وَ بَاطِنَهٗ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْسِبُوْنَ الْاِثْمَ سَیُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوْا یَقْتَرِفُوْنَ﴿120﴾

    1. وَذَرُوْاچھوڑ دو
    2. ظَاهِرَ الْاِثْمِکھلا گناہ
    3. وَبَاطِنَهٗاور اس کا چھپا ہوا
    4. اِنَّبیشک
    5. الَّذِيْنَجو لوگ
    6. يَكْسِبُوْنَکماتے (کرتے) ہیں
    7. الْاِثْمَگناہ
    8. سَيُجْزَوْنَعنقریب سزا پائیں گے
    9. بِمَااس کی جو
    10. كَانُوْاتھے
    11. يَقْتَرِفُوْنَوہ برے کام کرتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ظاہری اور پوشیدہ (ہر طرح کا) گناہ ترک کر دو جو لوگ گناہ کرتے ہیں وہ عنقریب اپنے کئے کی سزا پائیں گے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ظاہری اور باطنی گناہوں کو ترک کردو چھوٹے بڑے پوشیدہ اور ظاہر، ہر گناہ کو چھوڑو۔ نہ کھلی بدکار عورتوں کے ہاں جاؤ نہ چوری چھپے بدکاریاں کرو، کھلم کھلا ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جو تم پر حرام کردی گئی ہیں، غرض ہر گناہ سے دور رہو، کیونکہ ہر بدکاری کا برا بدلہ ہے، حضور سے سوال ہوا کہ گناہ کسے کہتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا جو تیرے دل میں کھٹکے اور تو نہ چاہے کہ کسی کو اس کی اطلاع ہوجائے۔