تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 58. Al-Mujaadila · Ayah 3
وَ الَّذِیْنَ یُظٰهِرُوْنَ مِنْ نِّسَآئِهِمْ ثُمَّ یَعُوْدُوْنَ لِمَا قَالُوْا فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَآسَّا١ؕ ذٰلِكُمْ تُوْعَظُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿3﴾
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- يُظٰهِرُوْنَظہار کرتے ہیں
- مِنْ نِّسَآئِهِمْاپنی بیویوں سے
- ثُمَّپھر
- يَعُوْدُوْنَوہ رجوع کرلیں
- لِمَااس سے جو
- قَالُوْاانہوں نے کہا (قول)
- فَتَحْرِيْرُتو آزاد کرنا لازم ہے
- رَقَبَةٍایک غلام
- مِّنْ قَبْلِاس سے قبل
- اَنْ يَّتَمَآسَّا ۭکہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں
- ذٰلِكُمْیہ
- تُوْعَظُوْنَتمہیں نصیحت کی جاتی ہے
- بِهٖ ۭاس سے، کی
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِمَااس سے جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- خَبِيْرٌباخبر ہے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا (ضروری) ہے۔ (مومنو) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے