تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 58. Al-Mujaadila · Ayah 22
لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَوْ كَانُوْۤا اٰبَآءَهُمْ اَوْ اَبْنَآءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِیْرَتَهُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُ١ؕ وَ یُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ اُولٰٓئِكَ حِزْبُ اللّٰهِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠ع﴿22﴾
- لَا تَجِدُتم نہ پاؤگے
- قَوْمًاقوم (لوگ)
- يُّؤْمِنُوْنَوہ ایمان رکھتے ہیں
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور آخرت کا دن
- يُوَآدُّوْنَاور دوستی رکھتے ہیں
- مَنْ حَآدَّ اللّٰهَجو، جس مخالفت کی اللہ کی
- وَرَسُوْلَهٗاور اسکے رسول کی
- وَلَوْ كَانُوْٓاخواہ وہ ہوں
- اٰبَآءَهُمْان کے باپ دادا
- اَوْ اَبْنَآءَهُمْیا انکے بیٹے
- اَوْ اِخْوَانَهُمْیا ان کے بھائی
- اَوْ عَشِيْرَتَهُمْ ۭیا ان کا کنبہ
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- كَتَبَلکھ دیا (ثبت کردیا)
- فِيْ قُلُوْبِهِمُان کے دلوں میں
- الْاِيْمَانَایمان
- وَاَيَّدَهُمْاور ان کی مدد
- بِرُوْحٍروح (غیبی فیض) سے
- مِّنْهُ ۭاپنے سے
- وَيُدْخِلُهُمْاور وہ داخل کرے گا انہیں
- جَنّٰتٍباغات
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے
- الْاَنْهٰرُنہریں
- خٰلِدِيْنَہمیشہ رہیں گے
- فِيْهَا ۭان میں
- رَضِيَ اللّٰهُراضی ہوا اللہ
- عَنْهُمْان سے
- وَرَضُوْااور وہ راضی
- عَنْهُ ۭاس سے
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- حِزْبُ اللّٰهِ ۭاللہ کا گروہ
- اَلَآخوب یاد رکھو
- اِنَّبیشک
- حِزْبَ اللّٰهِاللہ کا گروہ
- هُمُوہی
- الْمُفْلِحُوْنَکامیاب ہونیوالے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم ان کو خدا اور اس کے رسول کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہوئے نہ دیکھو گے۔ خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان ہی کے لوگ ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں خدا نے ایمان (پتھر پر لکیر کی طرح) تحریر کردیا ہے اور فیض غیبی سے ان کی مدد کی ہے۔ اور وہ ان کو بہشتوں میں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ خدا سے خوش۔ یہی گروہ خدا کا لشکر ہے۔ (اور) سن رکھو کہ خدا ہی کا لشکر مراد حاصل کرنے والا ہے