تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 53. An-Najm · Ayah 32
اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠ع﴿32﴾
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ
- يَجْتَنِبُوْنَجو اجتناب برتتے ہیں
- كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِبڑے گناہوں سے
- وَالْفَوَاحِشَاور بےحیائی کی باتوں سے
- اِلَّا اللَّمَمَ ۭمگر چھوٹے گناہ
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ۭوسیع مغفرت والا ہے
- هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْوہ زیادہ جانتا ہے تم کو
- اِذْ اَنْشَاَكُمْجب اس نے پیدا کیا تم کو
- مِّنَ الْاَرْضِزمین سے
- وَاِذْ اَنْتُمْاور جب تم
- اَجِنَّةٌناپختہ بچے تھے۔ جنین
- فِيْ بُطُوْنِپیٹوں میں
- اُمَّهٰتِكُمْ ۚاپنی ماؤں کے
- فَلَا تُزَكُّوْٓاپس نہ تم پاک ٹھہراؤ
- اَنْفُسَكُمْ ۭاپنے نفسوں کو
- هُوَ اَعْلَمُوہ زیادہ جانتا ہے
- بِمَنِ اتَّقٰىاس کو جو تقوی اختیار کرے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے