تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 48. Al-Fath · Ayah 26
اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰى وَ كَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَ اَهْلَهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠ع﴿26﴾
- اِذْ جَعَلَجب کی
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا
- فِيْ قُلُوْبِهِمُاپنے دلوں میں
- الْحَمِيَّةَضد
- حَمِيَّةَضد
- الْجَاهِلِيَّةِزمانۂ جاہلیت
- فَاَنْزَلَ اللّٰهُتو اللہ نے اتاری
- سَكِيْنَتَهٗاپنی تسلی
- عَلٰي رَسُوْلِهٖاپنے رسول پر
- وَعَلَي الْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں پر
- وَاَلْزَمَهُمْاور ان پر لازم فرمادیا
- كَلِمَةَبات
- التَّقْوٰىتقوی کی
- وَكَانُوْٓااور وہ تھے
- اَحَقَّ بِهَازیادہ حقدار اس کے
- وَاَهْلَهَا ۭاور اس کے اہل
- وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کو
- عَلِيْمًاجاننے والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جب کافروں نے اپنے دلوں میں ضد کی اور ضد بھی جاہلیت کی۔ تو خدا نے اپنے پیغمبر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور ان کو پرہیزگاری کی بات پر قائم رکھا اور وہ اسی کے مستحق اور اہل تھے۔ اور خدا ہر چیز سے خبردار ہے