تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 42. Ash-Shura · Ayah 21
اَمْ لَهُمْ شُرَكٰٓؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿21﴾
- اَمْ لَهُمْیا ان کے لیے
- شُرَكٰٓؤُاکچھ شریک ہیں
- شَرَعُوْاجنہوں نے مقرر کر رکھے ہیں
- لَهُمْان کے لیے
- مِّنَ الدِّيْنِدین میں سے
- مَا لَمْجس کی نہیں
- يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُاجازت دی ساتھ اس کے اللہ نے
- وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتی
- كَلِمَةُبات
- الْفَصْلِفیصلے کی
- لَقُضِيَالبتہ فیصلہ کردیا جاتا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَاور بیشک ظالم لوگ
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب ہے دردناک
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کیا ان کے وہ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لئے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا خدا نے حکم نہیں دیا۔ اور اگر فیصلے (کے دن) کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور جو ظالم ہیں ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے