تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 83
وَ اِذَا جَآءَهُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِهٖ١ؕ وَ لَوْ رَدُّوْهُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَ اِلٰۤى اُولِی الْاَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِیْنَ یَسْتَنْۢبِطُوْنَهٗ مِنْهُمْ١ؕ وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّیْطٰنَ اِلَّا قَلِیْلًا﴿83﴾
- وَاِذَااور جب
- جَآءَھُمْان کے پاس آتی ہے
- اَمْرٌکوئی خبر
- مِّنَسے (کی)
- الْاَمْنِامن
- اَوِیا
- الْخَوْفِخوف
- اَذَاعُوْامشہور کردیتے ہیں
- بِهٖاسے
- وَلَوْاور اگر
- رَدُّوْهُاسے پہنچاتے
- اِلَى الرَّسُوْلِرسول کی طرف
- وَاور
- اِلٰٓىطرف
- اُولِي الْاَمْرِحاکم
- مِنْھُمْان میں سے
- لَعَلِمَهُتو اس کو جان لیتے
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَسْتَنْۢبِطُوْنَهٗتحقیق کرلیا کرتے ہیں
- مِنْھُمْان سے
- وَلَوْاور اگر
- لَانہ
- فَضْلُفضل
- اللّٰهِاللہ
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَرَحْمَتُهٗاور اس کی رحمت
- لَاتَّبَعْتُمُتم پیچھے لگ جاتے
- الشَّيْطٰنَشیطان
- اِلَّاسوائے
- قَلِيْلًاچند ایک
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر پہنچتی ہے تو اس کو مشہور کردیتے ہیں اور اگر اس کو پیغمبر اور اپنے سرداروں کے پاس پہنچاتے تو تحقیق کرنے والے اس کی تحقیق کر لیتے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو چند اشخاص کے سوا سب شیطان کے پیرو ہوجاتے