تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 69
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَ١ۚ وَ حَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِیْقًاؕ﴿69﴾
- وَمَنْاور جو
- يُّطِعِاطاعت کرے
- اللّٰهَاللہ
- وَالرَّسُوْلَاور رسول
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- مَعَ الَّذِيْنَان لوگوں کے ساتھ
- اَنْعَمَانعام کیا
- اللّٰهُاللہ
- عَلَيْهِمْان پر
- مِّنَسے (یعنی)
- النَّبِيّٖنَانبیا
- وَالصِّدِّيْقِيْنَاور صدیق
- وَالشُّهَدَآءِاور شہدا
- وَالصّٰلِحِيْنَاور صالحین
- وَحَسُنَاور اچھے
- اُولٰٓئِكَیہ لوگ
- رَفِيْقًاساتھی
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر خدا نے بڑا فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے