تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 46

  1. مِنَ الَّذِیْنَ هَادُوْا یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ وَ یَقُوْلُوْنَ سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا وَ اسْمَعْ غَیْرَ مُسْمَعٍ وَّ رَاعِنَا لَیًّۢا بِاَلْسِنَتِهِمْ وَ طَعْنًا فِی الدِّیْنِ١ؕ وَ لَوْ اَنَّهُمْ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا وَ اسْمَعْ وَ انْظُرْنَا لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَقْوَمَ١ۙ وَ لٰكِنْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا﴿46﴾

    1. مِنَسے (بعض)
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. ھَادُوْایہودی ہیں
    4. يُحَرِّفُوْنَتحریف کرتے ہیں (بدل دیتے ہیں)
    5. الْكَلِمَکلمات
    6. عَنْسے
    7. مَّوَاضِعِهٖاس کی جگہ
    8. وَيَقُوْلُوْنَاور کہتے ہیں
    9. سَمِعْنَاہم نے سنا
    10. وَعَصَيْنَااور ہم نے نافرمانی کی
    11. وَاسْمَعْاور سنو
    12. غَيْرَنہ
    13. مُسْمَعٍسنوایا جائے
    14. وَّرَاعِنَااور راعنا
    15. لَيًّۢاموڑ کر
    16. بِاَلْسِنَتِهِمْاپنی زبانوں کو
    17. وَطَعْنًاطعنہ کی نیت سے
    18. فِي الدِّيْنِدین میں
    19. وَلَوْاور اگر
    20. اَنَّھُمْوہ
    21. قَالُوْاکہتے
    22. سَمِعْنَاہم نے سنا
    23. وَاَطَعْنَااور ہم نے اطاعت کی
    24. وَاسْمَعْاور سنیے
    25. وَانْظُرْنَااور ہم پر نظر کیجئے
    26. لَكَانَتو ہوتا
    27. خَيْرًابہتر
    28. لَّھُمْان کے لیے
    29. وَاَقْوَمَاور زیادہ درست
    30. وَلٰكِنْاور لیکن
    31. لَّعَنَھُمُان پر لعنت کی
    32. اللّٰهُاللہ
    33. بِكُفْرِهِمْان کے کفر کے سبب
    34. فَلَا يُؤْمِنُوْنَپس ایمان نہیں لاتے
    35. اِلَّامگر
    36. قَلِيْلًاتھوڑے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور یہ جو یہودی ہیں ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ کلمات کو ان کے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور نہیں مانا اور سنیئے نہ سنوائے جاؤ اور زبان کو مروڑ کر اور دین میں طعن کی راہ سے (تم سے گفتگو) کے وقت راعنا کہتے ہیں اور اگر (یوں) کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا اور (صرف) اسمع اور (راعنا کی جگہ) انظرنا (کہتے) تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور بات بھی بہت درست ہوتی لیکن خدا نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے تو یہ کچھ تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں