تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 136

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا﴿136﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاجو لوگ ایمان لائے (ایمان والو)
    3. اٰمِنُوْاایمان لاؤ
    4. بِاللّٰهِاللہ پر
    5. وَرَسُوْلِهٖاور اس کا رسول
    6. وَالْكِتٰبِاور کتاب
    7. الَّذِيْ نَزَّلَجو اس نے نازل کی
    8. عَلٰي رَسُوْلِهٖاپنے رسول پر
    9. وَالْكِتٰبِاور کتاب
    10. الَّذِيْٓ اَنْزَلَجو اس نے نازل کی
    11. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    12. وَمَنْاور جو
    13. يَّكْفُرْانکار کرے
    14. بِاللّٰهِاللہ کا
    15. وَمَلٰٓئِكَتِهٖاور اس کے فرشتوں
    16. وَكُتُبِهٖاور اس کی کتابوں
    17. وَرُسُلِهٖاسکے رسولوں
    18. وَالْيَوْمِاور روز
    19. الْاٰخِرِآخرت
    20. فَقَدْ ضَلَّتو وہ بھٹک گیا
    21. ضَلٰلًۢاگمراہی
    22. بَعِيْدًادور
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مومنو! خدا پر اور اس کے رسول پر اور جو کتاب اس نے اپنی پیغمبر (آخرالزماں) پر نازل کی ہے اور جو کتابیں اس سے پہلے نازل کی تھیں سب پر ایمان لاؤ۔ اور جو شخص خدا اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں اور روزقیامت سے انکار کرے وہ رستے سے بھٹک کر دور جا پڑا
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ایمان کی تکمیل مکمل اطاعت میں مضمر ہے ایمان والوں کو حکم دیا جارہا ہے کہ ایمان میں پورے پورے داخل ہوجائیں تمام احکام کو کل شریعت کو ایمان کی تمام جزئیات کو مان لیں، یہ خیال نہ ہو کہ اس میں تحصیل حاصل ہے نہیں بلکہ تکمیل کامل ہے۔ ایمان لائے ہو تو اب اسی پر قائم رہو اللہ جل شانہ کو مانا ہے تو جس طرح وہ منوائے مانتے چلے جاؤ۔ یہی مطلب ہر مسلمان کی اس دعا کا ہے کہ ہمیں صراط مستقیم کی ہدایت کر، یعنی ہماری ہدایت کو ثابت رکھ مدام رکھ اس میں ہمیں مضبوط کر اور دن بدن بڑھاتا رہ، اسی طرح یہاں بھی مومنوں کو اپنی ذات پر اور اپنے رسول ﷺ پر ایمان لانے کو فرمایا ہے اور آیت میں ایمانداروں سے خطاب کر کے فرمایا اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لاؤ۔ پہلی کتاب سے مراد قرآن ہے اور اس سے پہلے کی کتاب سے مراد تمام نبیوں پر جو جو کتابیں نازل ہوئیں سب ہیں۔ قرآن کے لئے لفظ " نزل " بولا گیا اور دیگر کتابوں کے لئے انزل اس لئے کہ قرآن بتدریج وقتاً فوقتاً تھوڑا تھوڑا کر کے اترا اور باقی کتابیں پوری پوری ایک ساتھ نازل ہوئیں، پھر فرمایا جو شخص اللہ جل شانہ کے ساتھ اس کے فرشتوں کے ساتھ اس کی کتابوں کے ساتھ اس کے رسولوں کے ساتھ آخرت کے دن کے ساتھ کفر کرے وہ راہ ہدایت سے بہک گیا اور بہت دور غلط راہ پڑگیا گمراہی میں راہ حق سے ہٹ کر راہ باطل پہ چلا گیا۔