تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 113
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ وَ رَحْمَتُهٗ لَهَمَّتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ اَنْ یُّضِلُّوْكَ١ؕ وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ١ؕ وَ كَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ عَظِیْمًا﴿113﴾
- وَلَوْاور اگر
- لَانہ
- فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل
- عَلَيْكَآپ پر
- وَرَحْمَتُهٗاور اس کی رحمت
- لَهَمَّتْتو قصد کیا ہی تھا
- طَّآئِفَةٌایک جماعت
- مِّنْھُمْان میں سے
- اَنْ يُّضِلُّوْكَکہ آپ کو بہکا دیں
- وَمَااور نہیں
- يُضِلُّوْنَبہکا رہے ہیں
- اِلَّآمگر
- اَنْفُسَھُمْاپنے آپ
- وَمَا يَضُرُّوْنَكَاور نہیں بگاڑ سکتے
- مِنْ شَيْءٍکچھ بھی
- وَاَنْزَلَاور نازل کی
- اللّٰهُاللہ
- عَلَيْكَآپ پر
- الْكِتٰبَکتاب
- وَالْحِكْمَةَاور حکمت
- وَعَلَّمَكَاور آپ کو سکھایا
- مَاجو
- لَمْ تَكُنْنہیں تھے
- تَعْلَمُتم جانتے
- وَكَانَاور ہے
- فَضْلُفضل
- اللّٰهِاللہ
- عَلَيْكَآپ پر
- عَظِيْمًابڑا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اگر تم پر خدا کا فضل اور مہربانی نہ ہوتی تو ان میں سے ایک جماعت تم کو بہکانے کا قصد کر ہی چکی تھی اور یہ اپنے سوا (کسی کو) بہکا نہیں سکتے اور نہ تمہارا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور خدا نے تم پر کتاب اور دانائی نازل فرمائی ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھائی ہیں جو تم جانتے نہیں تھے اور تم پر خدا کا بڑا فضل ہے