تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 39. Az-Zumar · Ayah 38

  1. وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلْ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهٖۤ اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكٰتُ رَحْمَتِهٖ١ؕ قُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ؕ عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ﴿38﴾

    1. وَلَئِنْاور اگر
    2. سَاَلْتَهُمْتم پوچھو ان سے
    3. مَّنْکون۔ کس
    4. خَلَقَپیدا کیا
    5. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    6. وَالْاَرْضَاور زمین
    7. لَيَقُوْلُنَّتو وہ ضرور کہیں گے
    8. اللّٰهُ ۭاللہ
    9. قُلْفرمادیں
    10. اَفَرَءَيْتُمْکیا پس دیکھا تم نے
    11. مَّا تَدْعُوْنَجن کو تم پکارتے ہو
    12. مِنْسے
    13. دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوائے
    14. اِنْاگر
    15. اَرَادَنِيَچاہے میرے لیے
    16. اللّٰهُاللہ
    17. بِضُرٍّکوئی ضرر
    18. هَلْکیا
    19. هُنَّوہ سب
    20. كٰشِفٰتُدور کرنے والے ہیں
    21. ضُرِّهٖٓاس کا ضرر
    22. اَوْیا
    23. اَرَادَنِيْوہ چاہے میرے لیے
    24. بِرَحْمَةٍکوئی رحمت
    25. هَلْکیا
    26. هُنَّوہ سب
    27. مُمْسِكٰتُروکنے والے ہیں
    28. رَحْمَتِهٖ ۭاس کی رحمت
    29. قُلْفرما دیں
    30. حَسْبِيَ اللّٰهُ ۭکافی ہے میرے لیے اللہ
    31. عَلَيْهِاس پر
    32. يَتَوَكَّلُبھروسہ کرتے ہیں
    33. الْمُتَوَكِّلُوْنَبھروسہ کرنے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو کہہ دیں کہ خدا نے۔ کہو کہ بھلا دیکھو تو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ اگر خدا مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانی چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دور کرسکتے ہیں یا اگر مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو وہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ کہہ دو کہ مجھے خدا ہی کافی ہے۔ بھروسہ رکھنے والے اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں