تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 35. Faatir · Ayah 43
اِ۟سْتِكْبَارًا فِی الْاَرْضِ وَ مَكْرَ السَّیِّئِ١ؕ وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖ١ؕ فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِیْنَ١ۚ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا١ۚ۬ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَحْوِیْلًا﴿43﴾
- اسْتِكْبَارًااپنے کو بڑا سمجھنے کے سبب
- فِي الْاَرْضِزمین (دنیا) میں
- وَمَكْرَاور چال
- السَّيِّئُبری
- وَلَا يَحِيْقُاور نہیں اٹھتا (الٹا پڑتا)
- الْمَكْرُچال
- السَّيِّئُبری
- اِلَّاصرف
- بِاَهْلِهٖ ۭاس کے کرنے والے پر
- فَهَلْتو کیا
- يَنْظُرُوْنَوہ انتظار کر رہے ہیں
- اِلَّامگر صرف
- سُنَّتَدستور
- الْاَوَّلِيْنَ ۚپہلے
- فَلَنْ تَجِدَسو تم ہرگز نہ پاؤ گے
- لِسُنَّتِ اللّٰهِاللہ کے دستور میں
- تَبْدِيْلًا ڬکوئی تبدیلی
- وَلَنْ تَجِدَاور تم ہرگز نہ پاؤ گے
- لِسُنَّتِ اللّٰهِاللہ کے دستور میں
- تَحْوِيْلًاکوئی تغیر
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یعنی (انہوں نے) ملک میں غرور کرنا اور بری چال چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے۔ یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں۔ سو تم خدا کی عادت میں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے۔ اور خدا کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے