تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 33. Al-Ahzaab · Ayah 31

  1. وَ مَنْ یَّقْنُتْ مِنْكُنَّ لِلّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَاۤ اَجْرَهَا مَرَّتَیْنِ١ۙ وَ اَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِیْمًا﴿31﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. يَّقْنُتْاطاعت کرے
    3. مِنْكُنَّتم میں سے
    4. لِلّٰهِاللہ کی
    5. وَرَسُوْلِهٖاور اس کا رسول
    6. وَتَعْمَلْاور عمل کرے
    7. صَالِحًانیک
    8. نُّؤْتِهَآہم دیں گے اس کو
    9. اَجْرَهَااس کا اجر
    10. مَرَّتَيْنِ ۙدوہرا
    11. وَاَعْتَدْنَااور ہم نے تیار کیا
    12. لَهَااس کے لیے
    13. رِزْقًا كَرِيْمًاعزت کا رزق
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو تم میں سے خدا اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور عمل نیک کرے گی۔ اس کو ہم دونا ثواب دیں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے عدل و فضل کا بیان فرما رہا ہے اور حضور ﷺ کی ازواج مطہرات سے خطاب کر کے فرما رہا ہے کہ تمہاری اطاعت گذاری اور نیک کاری پر تمہیں دگنا اجر ہے اور تمہارے لئے جنت میں باعزت روزی ہے۔ کیونکہ یہ اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ آپ کی منزل میں ہوں گی اور حضور ﷺ کی منزل اعلیٰ علیین میں ہے جو تمام لوگوں سے بالا تر ہے۔ اسی کا نام وسیلہ ہے۔ یہ جنت کی سب سے اعلیٰ اور سب سے اونچی منزل ہے جس کی چھت عرش اللہ ہے۔