تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 31. Luqman · Ayah 14

  1. وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ١ۚ حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ وَهْنًا عَلٰى وَهْنٍ وَّ فِصٰلُهٗ فِیْ عَامَیْنِ اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَ١ؕ اِلَیَّ الْمَصِیْرُ﴿14﴾

    1. وَوَصَّيْنَااور ہم نے تاکید کردی
    2. الْاِنْسَانَانسان
    3. بِوَالِدَيْهِ ۚاس کے ماں باپ کے بارہ میں
    4. حَمَلَتْهُاسے پیٹ میں رکھا
    5. اُمُّهٗاس کی ماں
    6. وَهْنًاکمزوری
    7. عَلٰي وَهْنٍپر کمزوری
    8. وَّفِصٰلُهٗاور اس کا دودھ چھڑانا
    9. فِيْ عَامَيْنِدو سال میں
    10. اَنِ اشْكُرْ لِيْکہ تو میرا شکر کر
    11. وَلِوَالِدَيْكَ ۭاور اپنے ماں باپ کا
    12. اِلَيَّمیری طرف
    13. الْمَصِيْرُلوٹ کر آنا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم نے انسان کو جسے اُس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر پیٹ میں اُٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے) اور (آخرکار) دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نیز) اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی (کہ تم کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے