تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 30. Ar-Room · Ayah 39

  1. وَ مَاۤ اٰتَیْتُمْ مِّنْ رِّبًا لِّیَرْبُوَاۡ فِیْۤ اَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا یَرْبُوْا عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ وَ مَاۤ اٰتَیْتُمْ مِّنْ زَكٰوةٍ تُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُوْنَ﴿39﴾

    1. وَمَآاور جو
    2. اٰتَيْتُمْتم دو
    3. مِّنْسے
    4. رِّبًاسود
    5. لِّيَرْبُوَا۟تاکہ بڑھے
    6. فِيْٓمیں
    7. اَمْوَالِمال (جمع)
    8. النَّاسِلوگ (جمع)
    9. فَلَا يَرْبُوْاتو نہیں بڑھتا
    10. عِنْدَ اللّٰهِ ۚاللہ کے ہاں
    11. وَمَآ اٰتَيْتُمْاور جو تم دو
    12. مِّنْسے
    13. زَكٰوةٍزکوۃ
    14. تُرِيْدُوْنَچاہتے ہوئے
    15. وَجْهَ اللّٰهِاللہ کی رضا
    16. فَاُولٰٓئِكَتو وہی لوگ
    17. هُمُوہ
    18. الْمُضْعِفُوْنَچند در چند کرنے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو تم سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں افزائش ہو تو خدا کے نزدیک اس میں افزائش نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰة دیتے ہو اور اُس سے خدا کی رضا مندی طلب کرتے ہو تو (وہ موجبِ برکت ہے اور) ایسے ہی لوگ (اپنے مال کو) دو چند سہ چند کرنے والے ہیں