تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 30. Ar-Room · Ayah 21

  1. وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْۤا اِلَیْهَا وَ جَعَلَ بَیْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَّ رَحْمَةً١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿21﴾

    1. وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓاور اس کی نشانیوں سے
    2. اَنْکہ
    3. خَلَقَاس نے پیدا کیا
    4. لَكُمْتمہارے لیے
    5. مِّنْ اَنْفُسِكُمْتمہاری جنس سے
    6. اَزْوَاجًاجوڑے
    7. لِّتَسْكُنُوْٓاتاکہ تم سکون حاصل کرو
    8. اِلَيْهَاان کی طرف (پاس)
    9. وَجَعَلَاو اس نے کیا
    10. بَيْنَكُمْتمہارے درمیان
    11. مَّوَدَّةًمحبت
    12. وَّرَحْمَةً ۭاور مہربانی
    13. اِنَّبیشک
    14. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    15. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں
    16. لِّقَوْمٍان لوگوں کے لیے
    17. يَّتَفَكَّرُوْنَوہ (غورو) فکر کرتے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ اُس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کی عورتیں پیدا کیں تاکہ اُن کی طرف (مائل ہوکر) آرام حاصل کرو اور تم میں محبت اور مہربانی پیدا کر دی جو لوگ غور کرتے ہیں اُن کے لئے ان باتوں میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Tafseer Ibn-e-Kaseer - 30 : 21