تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 36
فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ وَضَعْتُهَاۤ اُنْثٰى١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ١ؕ وَ لَیْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰى١ۚ وَ اِنِّیْ سَمَّیْتُهَا مَرْیَمَ وَ اِنِّیْۤ اُعِیْذُهَا بِكَ وَ ذُرِّیَّتَهَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ﴿36﴾
- فَلَمَّاسو جب
- وَضَعَتْهَااس نے اس کو جنم دیا
- قَالَتْاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- اِنِّىْمیں نے
- وَضَعْتُهَآجنم دی
- اُنْثٰىلڑکی
- وَاللّٰهُاور اللہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِمَاجو
- وَضَعَتْاس نے جنا
- وَلَيْسَاور نہیں
- الذَّكَرُبیٹا
- كَالْاُنْثٰىمانند بیٹی
- وَاِنِّىْاور میں
- سَمَّيْتُهَااس کا نام رکھا
- مَرْيَمَمریم
- وَاِنِّىْٓ اُعِيْذُھَااور میں پناہ دیتی ہوں اس کو
- بِكَتیری
- وَذُرِّيَّتَهَااور اس کی اولاد سے
- مِنَسے
- الشَّيْطٰنِشیطان
- الرَّجِيْمِمردود
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جب ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور جو کچھ ان کے ہاں پیدا ہوا تھا خدا کو خوب معلوم تھا تو کہنے لگیں کہ پروردگار! میرے تو لڑکی ہوئی ہے اور (نذر کے لیے) لڑکا (موزوں تھا کہ وہ) لڑکی کی طرح (ناتواں) نہیں ہوتا اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں