تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 155
اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ یَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ١ۙ اِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّیْطٰنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوْا١ۚ وَ لَقَدْ عَفَا اللّٰهُ عَنْهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ۠ع﴿155﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- تَوَلَّوْاپیٹھ پھیریں گے
- مِنْكُمْتم میں سے
- يَوْمَدن
- الْتَقَى الْجَمْعٰنِآمنے سامنے ہوئیں دو جماعتیں
- اِنَّمَادرحقیقت
- اسْتَزَلَّھُمُان کو پھسلا دیا
- الشَّيْطٰنُشیطان
- بِبَعْضِبعض کی وجہ سے
- مَا كَسَبُوْاجو انہوں نے کمایا (اعمال)
- وَلَقَدْ عَفَااور البتہ معاف کردیا
- اللّٰهُاللہ
- عَنْھُمْان سے
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- حَلِيْمٌحلم ولا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو لوگ تم میں سے (اُحد کے دن) جبکہ (مومنوں اور کافروں کی) دو جماعتیں ایک دوسرے سے گتھ گئیں (جنگ سے) بھاگ گئے تو ان کے بعض افعال کے سبب شیطان نے ان کو پھسلا دیا مگر خدا نے ان کا قصور معاف کر دیا بےشک خدا بخشنے والا اور بردبار ہے