تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 120
اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ١٘ وَ اِنْ تُصِبْكُمْ سَیِّئَةٌ یَّفْرَحُوْا بِهَا١ؕ وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا لَا یَضُرُّكُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ۠ع﴿120﴾
- اِنْاگر
- تَمْسَسْكُمْپہنچے تمہیں
- حَسَنَةٌکوئی بھلائی
- تَسُؤْھُمْانہیں بری لگتی ہے
- وَاور
- اِنْاگر
- تُصِبْكُمْتمہیں پہنچے
- سَيِّئَةٌکوئی برائی
- يَّفْرَحُوْاوہ خوش ہوتے ہیں
- بِھَااس سے
- وَاِنْاور اگر
- تَصْبِرُوْاتم صبر کرو
- وَتَتَّقُوْااور پر وہیز گاری کرو
- لَا يَضُرُّكُمْنہ بگاڑ سکے گا تمہارا
- كَيْدُھُمْان کا فریب
- شَيْئًاکچھ
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- بِمَاجو کچھ
- يَعْمَلُوْنَوہ کرتے ہیں
- مُحِيْطٌگھیرے ہوئے ہے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اگر تمہیں آسودگی حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کی برداشت اور (ان سے) کنارہ کشی کرتے رہو گے تو ان کا فریب تمھیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس پر احاطہ کیے ہوئے ہے