تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 112
ضُرِبَتْ عَلَیْهِمُ الذِّلَّةُ اَیْنَ مَا ثُقِفُوْۤا اِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ حَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَ بَآءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ ضُرِبَتْ عَلَیْهِمُ الْمَسْكَنَةُ١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا یَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ یَقْتُلُوْنَ الْاَنْۢبِیَآءَ بِغَیْرِ حَقٍّ١ؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَۗ﴿112﴾
- ضُرِبَتْچسپاں کردی گئی
- عَلَيْهِمُان پر
- الذِّلَّةُذلت
- اَيْنَ مَاجہاں کہیں
- ثُقِفُوْٓاوہ پائے جائیں
- اِلَّاسوائے
- بِحَبْلٍاس (عہد)
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
- وَحَبْلٍاور اس (عہد)
- مِّنَ النَّاسِلوگوں سے
- وَبَآءُوْوہ لوٹے
- بِغَضَبٍغضب کے ساتھ
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے (کے)
- وَضُرِبَتْاور چسپاں کردی گئی
- عَلَيْهِمُان پر
- الْمَسْكَنَةُمحتاجی
- ذٰلِكَیہ
- بِاَنَّھُمْاس لیے کہ وہ
- كَانُوْاتھے
- يَكْفُرُوْنَانکار کرتے
- بِاٰيٰتِآیتیں
- اللّٰهِاللہ
- وَيَقْتُلُوْنَاور قتل کرتے تھے
- الْاَنْۢبِيَآءَنبی (جمع)
- بِغَيْرِ حَقٍّناحق
- ذٰلِكَیہ
- بِمَااس لیے
- عَصَوْاانہوں نے نافرمانی کی
- وَّكَانُوْااور تھے
- يَعْتَدُوْنَحد سے بڑھ جاتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ جہاں نظر آئیں گے ذلت (کو دیکھو گے کہ) ان سے چمٹ رہی ہے بجز اس کے کہ یہ خدا اور (مسلمان) لوگوں کی پناہ میں آ جائیں اور یہ لوگ خدا کے غضب میں گرفتار ہیں اور ناداری ان سے لپٹ رہی ہے یہ اس لیے کہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتےتھے اور (اس کے) پیغمبروں کو ناحق قتل کر دیتے تھے یہ اس لیے کہ یہ نافرمانی کیے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے