تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 103

  1. وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا١۪ وَ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهٖۤ اِخْوَانًا١ۚ وَ كُنْتُمْ عَلٰى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْهَا١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ﴿103﴾

    1. وَاعْتَصِمُوْااور مضبوطی سے پکڑ لو
    2. بِحَبْلِرسی کو
    3. اللّٰهِاللہ
    4. جَمِيْعًاسب مل کر
    5. وَّلَااور نہ
    6. تَفَرَّقُوْاآپس میں پھوٹ ڈالو
    7. وَاذْكُرُوْااور یاد کرو
    8. نِعْمَتَنعمت
    9. اللّٰهِاللہ
    10. عَلَيْكُمْتم پر
    11. اِذْ كُنْتُمْجب تم تھے
    12. اَعْدَآءًدشمن (جمع)
    13. فَاَلَّفَتو الفت ڈال دی
    14. بَيْنَ قُلُوْبِكُمْتمہارے دلوں میں
    15. فَاَصْبَحْتُمْتو تم ہوگئے
    16. بِنِعۡمَتِهٖۤاس کی نعمت سے
    17. اِخْوَانًابھائی بھائی
    18. وَكُنْتُمْاور تم تھے
    19. عَلٰيپر
    20. شَفَاکنارہ
    21. حُفْرَةٍگڑھا
    22. مِّنَسے (کے)
    23. النَّارِآگ
    24. فَاَنْقَذَكُمْتو تمہیں بچا لیا
    25. مِّنْھَااس سے
    26. كَذٰلِكَاسی طرح
    27. يُبَيِّنُواضح کرتا ہے
    28. اللّٰهُاللہ
    29. لَكُمْتمہارے لیے
    30. اٰيٰتِھٖاپنی آیات
    31. لَعَلَّكُمْتا کہ تم
    32. تَھْتَدُوْنَہدایت پاؤ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ