تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 29. Al-Ankaboot · Ayah 44
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۠ع﴿44﴾
- خَلَقَ اللّٰهُپیدا کیا اللہ نے
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- وَالْاَرْضَاور زمین
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيَةًالبتہ نشانی
- لِّلْمُؤْمِنِيْنَایمان والوں کے لیے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ ایمان والوں کے لئے اس میں نشانی ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مقصد کائنات
اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی قدرت کا بیان ہو رہا ہے کہ وہی آسمانوں کا اور زمینوں کا خالق ہے اس نے انہیں کھیل تماشے کے طور پر یا لغو و بیکار نہیں بنایا بلکہ اس لئے کہ یہاں لوگوں کو بسائے۔ پھر ان کی نیکیاں بدیاں دیکھے۔ اور قیامت کے دن ان کے اعمال کے مطابق انہیں جزا سزادے۔ بروں کو ان کی بداعمالیوں پر سزا اور نیکوں کو ان کی نیکیوں پر بہترین بدلہ۔