تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 20. Taa-Haa · Ayah 47
فَاْتِیٰهُ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلَا رَبِّكَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ وَ لَا تُعَذِّبْهُمْ١ؕ قَدْ جِئْنٰكَ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى﴿47﴾
- فَاْتِيٰهُپس جاؤ اس کے پاس
- فَقُوْلَآاور تم کہو
- اِنَّا رَسُوْلَابیشک ہم دونوں بھیجے ہوئے
- رَبِّكَتیرا رب
- فَاَرْسِلْپس بھیجدے
- مَعَنَاہمارے ساتھ
- بَنِيْٓ اِسْرَآءِ يْلَبنی اسرائیل
- وَلَا تُعَذِّبْهُمْاور انہیں سزا نہ دے
- قَدْ جِئْنٰكَہم تیرے پاس آئے ہیں
- بِاٰيَةٍنشانی کے ساتھ
- مِّنْسے
- رَّبِّكَتیرا رب
- وَالسَّلٰمُاور سلام
- عَلٰيپر
- مَنِجو۔ جس
- اتَّبَعَاس نے پیروی کی
- الْهُدٰىہدایت
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(اچھا) تو اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیجیئے۔ اور انہیں عذاب نہ کیجیئے۔ ہم آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں۔ اور جو ہدایت کی بات مانے اس کو سلامتی ہو