تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 20. Taa-Haa · Ayah 132
وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَا١ؕ لَا نَسْئَلُكَ رِزْقًا١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكَ١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوٰى﴿132﴾
- وَاْمُرْاور حکم دو تم
- اَهْلَكَاپنے گھر والے
- بِالصَّلٰوةِنماز کا
- وَاصْطَبِرْاور قائم رہو
- عَلَيْهَااس پر
- لَا نَسْئَلُكَہم تجھ سے نہیں مانگتے
- رِزْقًارزق
- نَحْنُہم
- نَرْزُقُكَتجھے رزق دیتے ہیں
- وَالْعَاقِبَةُاور انجام
- لِلتَّقْوٰىاہل تقویٰ کے لیے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور اس پر قائم رہو۔ ہم تم سے روزی کے خواستگار نہیں۔ بلکہ تمہیں ہم روزی دیتے ہیں اور (نیک) انجام (اہل) تقویٰ کا ہے