تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 286
لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ؕ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ عَلَیْهَا مَا اكْتَسَبَتْ١ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْطَاْنَا١ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا١ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ١ۚ وَ اعْفُ عَنَّا١ٙ وَ اغْفِرْ لَنَا١ٙ وَ ارْحَمْنَا١ٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۠ع﴿286﴾
- لَا يُكَلِّفُنہیں تکلیف دیتا
- اللّٰهُاللہ
- نَفْسًاکسی کو
- اِلَّامگر
- وُسْعَهَااس کی گنجائش
- لَهَااس کے لیے
- مَاجو
- كَسَبَتْاس نے کمایا
- وَعَلَيْهَااور اس پر
- مَا اكْتَسَبَتْجو اس نے کمایا
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- لَا تُؤَاخِذْنَآتو نہ پکڑ ہمیں
- اِنْاگر
- نَّسِيْنَآہم بھول جائیں
- اَوْیا
- اَخْطَاْنَاہم چوکیں
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- وَلَااور نہ
- تَحْمِلْڈال
- عَلَيْنَآہم پر
- اِصْرًابوجھ
- كَمَاجیسے
- حَمَلْتَهٗتونے ڈالا
- عَلَيپر
- الَّذِيْنَجو لوگ
- مِنْ قَبْلِنَاہم سے پہلے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- وَلَااور نہ
- تُحَمِّلْنَاہم سے اٹھوا
- مَاجو
- لَا طَاقَةَنہ طاقت
- لَنَاہم کو
- بِهٖاس کی
- وَاعْفُاور در گزر کر تو
- عَنَّاہم سے
- وَاغْفِرْ لَنَااور بخشدے ہمیں
- وَارْحَمْنَااور ہم پر رحم
- اَنْتَتو
- مَوْلٰىنَاہمارا آقا
- فَانْصُرْنَاپس مدد کر ہماری
- عَلَيپر
- الْقَوْمِقوم
- الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما