تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 27

  1. الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ١۪ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿27﴾

    1. الَّذِیْنَجو لوگ
    2. يَنْقُضُوْنَتوڑتے ہیں
    3. عَهْدَ اللہِاللہ کا وعدہ
    4. مِنْ بَعْدِسے۔ بعد
    5. مِیْثَاقِهِپختہ اقرار
    6. وَيَقْطَعُوْنَاور کاٹتے ہیں
    7. مَا۔ اَمَرَجس۔ حکم دیا
    8. اللّٰهُاللہ
    9. بِهٖاس سے
    10. اَنْ يُوْصَلَکہ وہ جوڑے رکھیں
    11. وَيُفْسِدُوْنَاور وہ فساد کرتے ہیں
    12. فِيمیں
    13. الْاَرْضِزمین
    14. أُوْلَٰئِکَوہی لوگ
    15. هُمُوہ
    16. الْخَاسِرُوْنَنقصان اٹھانے والے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو خدا کے اقرار کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جس چیز (یعنی رشتہٴ قرابت) کے جوڑے رکھنے کا الله نے حکم دیا ہے اس کو قطع کئے ڈالتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں