تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 13. Ar-Ra'd · Ayah 18

  1. لِلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰى١ؔؕ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهٗ لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لَافْتَدَوْا بِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْحِسَابِ١ۙ۬ وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ۠ع﴿18﴾

    1. لِلَّذِيْنَان کے لیے جنہوں نے
    2. اسْتَجَابُوْاانہوں نے مان لیا
    3. لِرَبِّهِمُاپنے رب (کا حکم)
    4. الْحُسْنٰىبھلائی
    5. وَالَّذِيْنَاور جن لوگوں نے
    6. لَمْ يَسْتَجِيْبُوْانہ مانا
    7. لَهٗاس کا (حکم)
    8. لَوْاگر
    9. اَنَّیہ کہ
    10. لَهُمْان کے لیے (ان کا)
    11. مَّاجو کچھ
    12. فِي الْاَرْضِزمین میں
    13. جَمِيْعًاسب
    14. وَّمِثْلَهٗاور اس جیسا
    15. مَعَهٗاس کے ساتھ
    16. لَافْتَدَوْاکہ فدیہ میں دیدیں
    17. بِهٖاس کو
    18. اُولٰٓئِكَوہی ہیں
    19. لَهُمْان کے لیے
    20. سُوْٓءُبرا
    21. الْحِسَابِحساب
    22. وَمَاْوٰىهُمْاور ان کا ٹھکانہ
    23. جَهَنَّمُجہنم
    24. وَبِئْسَاور برا
    25. الْمِهَادُبچھانا (جگہ)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جن لوگوں نے خدا کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی۔ اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں (مگر نجات کہاں؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔ اور وہ بری جگہ ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ذوالقرنین نیکوں بدوں کا انجام بیان ہو رہا ہے۔ اللہ رسول کو ماننے والے، احکام کے پابند، خبروں پر یقین رکھنے والے تو نیک بدلہ پائیں گے۔ ذوالقرنین ؒ نے فرمایا تھا کہ ظلم کرنے والے کو ہم بھی سزا دیں گے اور اللہ کے ہاں بھی سخت عذاب دیا جائے گا اور ایماندار اور نیک اعمال لوگ بہترین بدلہ پائیں گے اور ہم بھی ان سے نرمی کی باتیں کریں گے۔ اور آیت میں فرمان ربی ہے نیکوں کے لئے نیک بدلہ ہے اور زیادتی بھی۔ پھر فرماتا ہے جو لوگ اللہ کی باتیں نہیں مانتے یہ قیامت کے دن ایسے عذابوں کو دیکھیں گے کہ اگر ان کے پاس ساری زمین بھر کر سونا ہو تو وہ اپنے فدیے میں دینے کے لئے تیار ہوجائیں بلکہ اس جتنا اور بھی۔ مگر قیامت کے روز نہ فدیہ ہوگا، نہ بدلہ، نہ عوض، نہ معاوضہ۔ ان سے سخت باز پرس ہوگی ایک ایک چھلکے اور ایک ایک دانے کا حساب لیا جائے گا حساب میں پورے نہ اتریں کم تو عذاب ہوگا۔ جہنم ان کا ٹھکانا ہوگا جو بدترین جگہ ہوگی۔