تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 12. Yusuf · Ayah 59
وَ لَمَّا جَهَّزَهُمْ بِجَهَازِهِمْ قَالَ ائْتُوْنِیْ بِاَخٍ لَّكُمْ مِّنْ اَبِیْكُمْ١ۚ اَلَا تَرَوْنَ اَنِّیْۤ اُوْفِی الْكَیْلَ وَ اَنَا خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ﴿59﴾
- وَلَمَّااور جب
- جَهَّزَهُمْجب انہیں تیار کردیا
- بِجَهَازِهِمْان کا سامان
- قَالَکہا اس نے
- ائْتُوْنِيْلاؤ میرے پاس
- بِاَخٍبھائی
- لَّكُمْتمہارا (اپنا)
- مِّنْ اَبِيْكُمْتمہارے باپ سے
- اَلَا تَرَوْنَکیا تم نہیں دیکھتے
- اَنِّىْٓکہ میں
- اُوْفِيپورا کرتا ہوں
- الْكَيْلَپیمانہ
- وَاَنَااور میں
- خَيْرُبہترین
- الْمُنْزِلِيْنَاتارنے والا (مہمان نواز)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جب یوسف نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کر دیا تو کہا کہ (پھر آنا تو) جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ناپ بھی پوری پوری دیتا ہوں اور مہمانداری بھی خوب کرتا ہوں