تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 10. Yunus · Ayah 81
فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ١ۙ السِّحْرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَیُبْطِلُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ﴿81﴾
- فَلَمَّآپھر جب
- اَلْقَوْاانہوں نے ڈالا
- قَالَکہا
- مُوْسٰىموسیٰ
- مَاجو
- جِئْتُمْ بِهِتم لائے ہو
- السِّحْرُجادو
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- سَيُبْطِلُهٗابھی باطل کردے گا اسے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَا يُصْلِحُنہیں درست کرتا
- عَمَلَکام
- الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو) ڈالا تو موسیٰ نے کہا کہ جو چیزیں تم (بنا کر) لائے ہو جادو ہے خدا اس کو بھی نیست ونابود کردے گا۔ خدا شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتا