تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 10. Yunus · Ayah 23

  1. فَلَمَّاۤ اَنْجٰىهُمْ اِذَا هُمْ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغْیُكُمْ عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ١ۙ مَّتَاعَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١٘ ثُمَّ اِلَیْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿23﴾

    1. فَلَمَّآپھر جب
    2. اَنْجٰىھُمْانہیں نجات دیدی
    3. اِذَااس وقت
    4. ھُمْوہ
    5. يَبْغُوْنَسرکشی کرنے لگے
    6. فِيمیں
    7. الْاَرْضِزمین
    8. بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
    9. يٰٓاَيُّھَا النَّاسُاے لوگو
    10. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    11. بَغْيُكُمْتمہاری شرارت
    12. عَلٰٓيپر
    13. اَنْفُسِكُمْتمہاری جانیں
    14. مَّتَاعَفائدے
    15. الْحَيٰوةِزندگی
    16. الدُّنْيَادنیا
    17. ثُمَّپھر
    18. اِلَيْنَاہماری طرف
    19. مَرْجِعُكُمْتمہیں لوٹنا
    20. فَنُنَبِّئُكُمْپھر ہم بتلادینگے تمہیں
    21. بِمَاوہ جو
    22. كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
لیکن جب وہ ان کو نجات دے دیتا ہے تو ملک میں ناحق شرارت کرنے لگتے ہیں۔ لوگو! تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہوگا تم دنیا کی زندگی کے فائدے اُٹھا لو۔ پھر تم کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے۔ اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے