تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 10. Yunus · Ayah 12

  1. وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْۢبِهٖۤ اَوْ قَاعِدًا اَوْ قَآئِمًا١ۚ فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهٗ مَرَّ كَاَنْ لَّمْ یَدْعُنَاۤ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّهٗ١ؕ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِلْمُسْرِفِیْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿12﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. مَسَّپہنچتی ہے
    3. الْاِنْسَانَانسان
    4. الضُّرُّکوئی تکلیف
    5. دَعَانَاوہ ہمیں پکارتا ہے
    6. لِجَنْۢبِهٖٓاپنے پہلو پر (لیٹا ہوا)
    7. اَوْیا (اور)
    8. قَاعِدًابیٹھا ہوا
    9. اَوْیا (اور)
    10. قَآئِمًاکھڑا ہوا
    11. فَلَمَّاپھر جب
    12. كَشَفْنَاہم دور کردیں
    13. عَنْهُاس سے
    14. ضُرَّهٗاس کی تکلیف
    15. مَرَّچل پڑا
    16. كَاَنْگویا کہ
    17. لَّمْ يَدْعُنَآہمیں پکارا نہ تھا
    18. اِلٰىکسی
    19. ضُرٍّتکلیف
    20. مَّسَّهٗاسے پہنچی
    21. كَذٰلِكَاسی طرح
    22. زُيِّنَبھلا کردکھایا
    23. لِلْمُسْرِفِيْنَحد سے بڑھنے والوں کو
    24. مَاجو
    25. كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے (ان کے کام)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹا اور بیٹھا اور کھڑا (ہر حال میں) ہمیں پکارتا ہے۔ پھر جب ہم اس تکلیف کو اس سے دور کر دیتے ہیں تو (بےلحاظ ہو جاتا ہے اور) اس طرح گزر جاتا ہے گویا کسی تکلیف پہنچنے پر ہمیں کبھی پکارا ہی نہ تھا۔ اسی طرح حد سے نکل جانے والوں کو ان کے اعمال آراستہ کرکے دکھائے گئے ہیں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مومن ہر حال میں اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ اسی آیت جیسی (وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَاۗءٍ عَرِيْضٍ 51؀) 41۔ فصلت :51) ہے یعنی جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بڑی لمبی لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے۔ ہر وقت اٹھتے بیٹھے لیٹتے اللہ سے اپنی تکلیف کے دور ہونے کی التجائیں کرتا ہے۔ لیکن جہاں دعا قبول ہوئی تکلیف دور ہوئی اور ایسا ہوگیا جیسے کہ نہ اسے کبھی تکلیف پہنچی تھی نہ اس نے کبھی دعا کی تھی۔ ایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہیں اور وہ انہیں اپنے ایسے ہی گناہ اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ ہاں ایماندار، نیک اعمال، ہدایت و رشد والے ایسے نہیں ہوتے۔ حدیث شریف میں ہے مومن کی حالت پر تعجب ہے۔ اس کے لیے ہر الٰہی فیصلہ اچھا ہی ہوتا ہے۔ اسے تکلیف پہنچی اس نے صبر و استقامت اختیار کی اور اسے نیکیاں ملیں۔ اسے راحت پہنچی، اس نے شکر کیا، اس پر بھی نیکیاں ملیں، یہ بات مومن کے سوا کسی کو حاصل نہیں۔