تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 10. Yunus · Ayah 107
وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ١ۚ وَ اِنْ یُّرِدْكَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهٖ١ؕ یُصِیْبُ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿107﴾
- وَاِنْاور اگر
- يَّمْسَسْكَپہنچائے تجھے
- اللّٰهُاللہ
- بِضُرٍّکوئی نقصان
- فَلَا كَاشِفَتو نہیں ہٹانے والا
- لَهٗٓاس کا
- اِلَّا ھُوَاس کے سوا
- وَاِنْاور اگر
- يُّرِدْكَتیرا چاہے
- بِخَيْرٍبھلا
- فَلَا رَآدَّتو نہیں کوئی روکنے والا
- لِفَضْلِهٖاس کے فضل کو
- يُصِيْبُوہ پہنچاتا ہے
- بِهٖاس کو
- مَنْجسے
- يَّشَآءُچاہتا ہے
- مِنْسے
- عِبَادِهٖاپنے بندے
- وَھُوَاور وہ
- الْغَفُوْرُبخشنے والا
- الرَّحِيْمُنہایت مہربان
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اگر خدا تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تم سے بھلائی کرنی چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے