Tafseer-e-Haqqani - Al-An'aam : 8
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ مَلَكٌ١ؕ وَ لَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا یُنْظَرُوْنَ
وَقَالُوْا : اور وہ کہتے ہیں لَوْ : کیوں لَآ اُنْزِلَ : نہیں اتارا گیا عَلَيْهِ : اس پر مَلَكٌ : فرشتہ وَلَوْ : اور اگر اَنْزَلْنَا : ہم اتارتے مَلَكًا : فرشتہ لَّقُضِيَ : تو تمام ہوگیا ہوتا الْاَمْرُ : کام ثُمَّ : پھر لَا يُنْظَرُوْنَ : انہیں مہلت نہ دی جاتی
اور کافروں نے کہا نبی پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں 2 ؎ بھیجا گیا اور اگر ہم فرشتہ بھیجتے تو کام ہی تمام ہوجاتا پھر ان کو مہلت بھی نہ ملتی
2 ؎ یعنی عیانًا فرشتہ آکر تصدیق کرتا تو ہم مانتے۔ جواب دیتا ہے اگر فرشتہ آتا تو فیصلہ ہی ہوجاتا کس لئے کہ فرشتہ آنے کے بعد انکار کرنا اور یہ فرشتہ میں بھی شبہ کرتے عادت اللہ کے موافق ہلاکی کا باعث ہے۔ 12 منہ
Top