Fahm-ul-Quran - Al-Hijr : 89
فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ
فَرَوْحٌ : تو راحت ہے وَّرَيْحَانٌ : اور رزق ہے وَّجَنَّتُ نَعِيْمٍ : اور نعمتوں والی جنت ہے
تو اس کو راحت ہے اور روزی ہے اور آرام و آسائش کا باغ ہے۔
(89) تو اس کو راحت ہے اور روزی ہے اور آرام و آسائش کا باغ۔ یعنی اگر سابقین میں سے ہے اور بھلائیوں میں آگے بڑھنے والا ہے تو اس کے لئے راحت ورزق اور آسائش و آرام کی بہشت کا کیا کہنا ہے بعض حضرات نے ریحان کا ترجمہ خوشبودار پھول کیا ہے بہرحال حضرت حق کی جانب سے نعمتوں کی فراوانی ہوگی۔
Top